
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کی ہے اور عمران خان جو غلط کام خود کرتے ہیں وہی الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سوال یہ ہے غیرملکی عمران خان کو کس مقصد کیلئے پیسےدے رہے تھے کیونکہ پونے 4 سال کے دوران سی پیک میں ایک اینٹ نہیں لگائی گئی ہے۔
Advertisementعمران خان صاحب ، آپ نے جو گُل کھلائے ہیں کیا وہ لوگوں کو یاد نہیں ہیں ؟ معیشت کو آپ Ventilator پر چھوڑ کر گئے ہیں۔آپ نے کوئی میگا پراجیکٹ نہیں بنایا اور قرضہ آپ نے اتنا لیا جتنا ماضی کے سارے سالوں میں قیام پاکستان کے بعد لیا گیا تھا اُس سے دُگنا قرضہ آپ چار سالوں میں لے گئے ۔ pic.twitter.com/MhfLNgxQTF
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 3, 2022
وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان نے 4 سال معیشت کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان ریلوے سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں ریلیف سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے لوگ متاثرہ افراد کو امدادی اشیاء مفت بھیج سکتے ہیں۔
وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ 17 سے 22 گریڈ کے افسران سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News