Advertisement
Advertisement
Advertisement

یش راج فلمز کی ساری امیدیں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے وابستہ

Now Reading:

یش راج فلمز کی ساری امیدیں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے وابستہ

فلمی بینر یش راج فلمز کی ساری امیدیں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے وابستہ ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یش راج فلمز  کے وہ دن اب گزر گئے جب شاہ رخ خان کا جادو یش راج فلمز کو ’ویر زارا‘، ’محبتیں‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ جیسی فلموں کے ذریعے بھارتی باکس آفس پر سرِ فہرست رکھتا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز  ہونے والی چاروں بڑی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں اور بری طرح فلاپ ہوگئیں۔

یش راج فلمز نے اس سال رنویر سنگھ کی فلم’جئیش بھائی جوردار‘، رنبیر کپور اور سنجے دت کی فلم ’شمشیرا‘ سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی فلم’بنٹی اور ببلی2‘ اور اکشے کمار کی فلم’سامرات پرتھوی راج‘ ریلیز کی ہے۔

آنجہانی پروڈیوسر کی موت کے  بعد ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا نے پروڈکشن ہاؤس کو سنبھالا ہے لیکن اُنہیں اپنے والد کی میراث کو برقرار رکھنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

2012 میں یش چوپڑا کی موت  کے بعد سے اب تک اس فلمی بینر تلے ریلیز ہونے والی 29 فلموں میں سے 14 فلمیں باکس آفس پربری طرح فلاپ ہوئیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شاہ رخ خان کا جادو یش راج فلمز کے کام آئے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اگلے سال 25 جنوری کو یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر