ترقیاتی فنڈزمیں 31 کروڑروپےکرپشن کے الزام میں اعجازجکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ترقیاتی فنڈز میں 31 کروڑ روپے کرپشن کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریفری جج نے مشیرجیل خانہ جان اعجازجکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔
دو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج جسٹس ندیم اخترکو بھیجا گیا تھا۔ جسٹس نظراکبر نے عبوری ضمانت کی توثیق، جسٹس فیصل کمال عالم نے اختلاف کیا تھا۔
نیب کے مطابق اعجازجکھرانی نے خیرپوراورجیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی۔ کرپشن کے ذریعے سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
معروف تاجرکی ٹارگٹ کلنگ کا کیس
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں جوڑیا بازار کے معروف تاجر رہنما سلیم احمد کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمان اقبال محمد عرف جرمن، خرم احمد ممتاز کی بریت کے خلاف مدعی نے عدالت میں اپیل کردی جس پر سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی۔
سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ چاہتے ہیں اس کیس کو ایک ساتھ ہی سنئیں۔ اگلی سماعت پر وکلا تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔
مدعی کے وکیل نے دلائل دیے کہ معروف تاجررہنما سلیم احمد کو 9 اپریل 2019 کو جوڑیا بازار میں قتل کیا گیا۔ سیشن عدالت نے ملزم نوید اقبال عرف نونی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان اقبال محمد عرف جرمن، خرم احمد ممتاز کو بری کردیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے وکیل نے اپیل میں کہا کہ سیشن عدالت نے حقائق نظر انداز کیے۔ ملزم اقبال محمد عرف جرمن کی بری کرنے کے بجائے واقعی قرار سزا سنائی جائے۔ ملزم خرم احمد کی بریت پرنظرثانی کی جائے۔
مدعی کی جانب سے اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ کھارادر میں عبدالرزاق کی مدعیت میں درج ہوا۔ ملزم نوید اقبال عرف نونی کی عمر قید کو سزا موت میں تبدیل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
