
آج ہم آپ کو اجوائن کو دودھ کے ساتھ ملا کر پینے کے کچھ فوائد بتائیں گے ، جس سے آپ بھی اپنے کئی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔
۔ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنائے:
اجوائن نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ پروپرٹیز کھانا ہضم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔
اگردن میں ایک گلاس دودھ میں ذرا سی اجوائن ڈال کر پی لی جائے تو اس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
۔ موڈ کو بہتر بنائے:
دودھ کے ساتھ اگراجوائن کا استعمال اپنا معمول بنا لیں تو یہ آپ کے دماغی تناؤ اور ڈپریشن کو دور کرنے میں مددگار و معاون ثابت ہو گا۔
دماغ پرسکون ہوگا تو موڈ خود بخود اچھا ہو جائے گا۔
۔ دمہ اور کھانسی میں مفید:
دودھ اور اجوائن کا یہ مرکب پھیپھڑوں کے مسائل حل کرنے میں بہت مفید ہے یہ دمہ اور کھانسی سے بھی نجات دلا تا ہے۔
اگر روزانہ صبح اور رات دودھ کے ساتھ اجوائن استعمال کریں تو نزلہ کھانسی سے بھی نجات مل جائے گی۔
نوٹ:
دودھ اور اجوائن کے اس مکسچر کے بہت فوائد ہیں لیکن کسی بھی مرض کے علاج کے لئے اگر کوئی دیسی ٹوٹکہ یا نسخہ استعمال کر رہے ہیں تو اس کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News