Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بیرسٹر علی سیف

Now Reading:

پولیس شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بیرسٹر علی سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں اور افسران کی لازوال قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا شمار بہترین فورسز میں ہوتا ہے، پولیس نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ اور اسے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کی بیواؤں کی پینشن میں اضافے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے امن اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، صوبے کی تاریخ پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

Advertisement

بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صوبائی حکومت پولیس شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس سے قبل یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  ملک کی داخلی سلامتی  کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پولیس نے دہشت گردی  کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بےشمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور  اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ قوم اپنے ان محسنوں کی لازوال  قربانیوں کو  ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر