
سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے اورموبائل کی انقلابی ایجاد نے رابطوں کو سہل بنادیا ہے۔ یوں تو دنیا بھر میں بہت سی معروف موبائل کمپنیاں ہیں لیکن ان میں چند ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ان ہی میں ہواوے بھی شامل ہے۔
ہواوے چائنا کا ایک ایسا برانڈ ہے جس نے بہت کم وقت میں صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور یہ کمپنی اب تک کئی شاندار فون متعارف کرا چکی ہے۔ انہی میں فلیگ شپ میٹ ایکس 2 فولڈ ایبل فون ہے۔ یہ ہواوے کی میٹ سیریز کا ایک اور فولڈ ایبل فون ہے۔
یہ دیگر فولڈ ایبل فون کی نسبت قدرے مختلف ہے کیونکہ تقریباً تمام ہی فولڈ ایبل فون آگے کی جانب سے کھلتے اور بند ہوتے ہیں لیکن اس کی ایک تہہ پیچھے سے آگے کی جانب کھلتی ہے اور اس طرح اس کی اسکرین کھل کر بڑی ہوجاتی ہے اگر اسے بند کیا جائے تو اسکرین عام فون کا رخ اختیار کر لیتی ہے۔
اب بات ہوجائے اس منفرد فولڈ ایبل فون کے فیچرزکی تواس فون میں کوال کام ایس ایم 8350 اسنیپ ڈریگن 888 4 جی چپ سیٹ استعمال کی گئی ہے جبکہ اس فون میں جی پی یو660 اینڈریو ریم کے ساتھ 2840 میگا ہرٹز اوکٹا کورکو پروسیسر موجود ہے۔
جہاں تک ریم کا سوال ہے تو اس میں 8 گیگا بائٹس کی ریم اور 256 گیگا بائٹس کی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اس کے پریمئیم ورژن میں 12 گیگا بائٹس کی ریم اور 512 گیگا بائٹس کی اسٹوریج کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم سم کارڈ کی بدولت اس کی اسٹوریج بڑھائی جاسکتی ہے۔
ہواوے میٹ ایکس ایس 2 فولڈ ایبل کھلنے پر 7.8 انچ کی وسیع اولیڈ اسکرین پیش کرتا ہے جس میں صارفین 2200×2480 پکسلز کی ریزولوشن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ فولڈ ایبل فون میں اولیڈ ٹچ اسکرین ڈسپلے پینل 90 ہرٹزریفریش کے ساتھ دستیاب ہے جسے کارننگ گوریلا گلاس کا تحفظ حاصل ہے۔
اس فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ کھلنے پر بہت پتلا یعنی 5.4 ملی میٹرجبکہ بند ہونے پر اس کی موٹائی 11.1 ملی میٹر ہے۔
صارفین کے پسندیدہ فیچر کیمرے کی بات کی جائے تو اس کے بیک پر تین ریئر کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 50 میگا پکسل کے مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹواور 13 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمرا موجود ہے۔ اس کے سامنے کی جانب 10.7 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
ہواوے میٹ ایکس 2 میں 4600 ایم اے ایچ کی بیٹری جبکہ اس کے پریمیئم ورژن میں 4800 ایم اے ایچ کی بیٹری 66 واٹ کے تیز ترین چارجر کے ساتھ دستیاب ہے۔
فون کے دیگر فیچرز میں سائیڈ ماؤنٹڈ فنگرپرنٹ سینسراور ہواوے کا اپنا ہارمنی او ایس 2.0.1 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔
یہ فون تین مختلف بلیک، وائٹ اور پرپل رنگوں میں دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ اس فولڈ ایبل فون کو رواں برس مئی میں محدود پیمانے پر پیش کیا گیا تھا تاہم اب یہ دنیا بھر کی مارکیٹس میں فروخت کے لئے دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News