
سلائی مشین دھاگہ کیوں توڑتی ہے؟ آج ہم کپڑے سینے والی خواتین کی اس بڑی مشکل کو آسان کرنے کےلئے حل لائے ہیں۔
دھاگہ ٹوٹ جانے کی وجہ:
عام طور پر یہ مسئلہ تب ہوتا ہے جب مشین کے اندر لگی چھوٹی سی دھاگے کی ڈبی کا دھاگہ بہت زیادہ ٹائٹ یعنی کَس جاتا ہے یا پھر کافی ڈھیلا ہوجاتا ہے، اس صورت میں مشین چلتے چلتے دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے
دھاگہ توڑنے سے بچانے کی ٹپ
٭ مشین کا تیل سارے پرزوں میں ڈالیئے۔
٭ جہاں دھاگہ ڈالتی ہیں، اس میں بھی ڈالیئے اور تھوڑا سا تیل دھاگے پر بھی ڈالیئے۔
٭ اس کے بعد مشین کو تھوڑی دیر چلائیے اور دیکھیں کہ دھاگہ ٹوٹ رہا ہے یا نہیں، اگر کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہوا ہوگا تو دھاگہ نہیں ٹوٹے گا۔
٭ پھر بھی دھاگہ ٹوٹے تو آپ مشین کا گز بدل کر چیک کرلیں۔ اس سے دھاگہ نہیں ٹوٹے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News