Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘جو مزہ بہنوں کیساتھ بچپن کے کھیل کھیلنے میں ہے اسکا مقابلہ نہیں’

Now Reading:

‘جو مزہ بہنوں کیساتھ بچپن کے کھیل کھیلنے میں ہے اسکا مقابلہ نہیں’

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اور وراسٹائل اداکاراکشے کمار کی نئی فلم “رکشا بندھن”  11 اگست کو ریلیز ہوگی ، اس فلم میں وہ ایک ایسے بھائی کا کردار ادا کررہے ہیں جن کے کاندھوں پر ان کی بہنوں کی ذمہ داریاں ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اکشے کمار نے ایک وڈیو شئیر کی،  اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اور فلم میں ان کی بہنوں کا کردار کرنے والی تمام لڑکیاں بچپن میں‌ کھیلی جانے والی ایک گیم کھیل رہے ہیں۔

 اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر جب یہ وڈیو شئیر کی تو اس کے کیپشن میں لکھا کہ “جو مزہ بہنوں کے ساتھ بچپن کے کھیل کھیلنے میں ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

Advertisement

فلم رکشا بندھن جس روز ریلیز ہو رہی ہے اسی روز عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا بھی ریلیز ہو رہی ہے یوں رکشا بندھن کا ٹاکرا ایک بڑی فلم کے ساتھ ہے۔

اکشے کمار کی فلم “رکشا بندھن” پاکستانی فلم کی کاپی نکلی

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے بالی ووڈ  سپر اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم رکشا بندھن پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا چربہ ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/mahwashajaz_/status/1539316897174302722?s=20&t=gurVVN2UcIyLJ2pig-nkFg

ایسا لگتا ہے کہ بالی وُوڈ میں کہانیوں کے حوالے سے تخلیقی صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں، شاید پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ہماری پڑوسی فلم انڈسٹری میں نہ صرف ٹیلنٹ بلکہ آئیڈیاز کی بھی کمی ہو رہی ہے۔

ایک کے بعد ایک پاکستانی فلموں، گانوں اور میوزک ویڈیوز سرحد پار بڑے پیمانے پر کاپی یا چوری کی  جا رہی ہیں، اور اس بار نبیل قریشی کی سپر ہٹ فلم لوڈ ویڈنگ کا چرچا ہے۔

لوڈ ویڈنگ اور رکشا بندھن

لوڈ ویڈنگ میں فہد مصطفیٰ، مہوش حیات اور فائزہ حسن نے نمایاں کردار ادا کیے تھے اور اب اکشے کمار کی آنے والی فلم رکشا بندھن بھی اسی سے کافی متاثر دکھائی دے رہی ہے۔

نہ صرف فلم کی ترتیب ایک جیسی ہے، بلکہ اکشے کمار نے بھی فہد مصطفیٰ کے کردار سے متاثر ایک کردار ادا کیا ہے، اور فائزہ حسن کی بہن کو چار بہنوں میں تقسیم کیا گیا ہے، بھومی پڈنیکر مہوش حیات کا کردار نبھا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر