Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گِل کیس میں پولیس کوریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع

Now Reading:

شہباز گِل کیس میں پولیس کوریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
شہباز گل

شہباز گِل کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

اسلام آناد کی مقامی عدالت نے شہباز گِل بعد از گرفتاری کیس میں پولیس کوپیرتک ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی شہبازگِل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

پولیس نے شہباز گِل کیس کا ریکارڈ آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جس پرعدالت نے پولیس کو پیر تک ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا

ایڈیشنل سیشن جج طاہرمحمود سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسرسے رابطہ ہوا تھا لیکن ابھی وہ پہنچا نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ تفتیشی سے رابطہ کریں اور پھرعدالت کو بتائیں۔

Advertisement

پولیس حکام نے کہا کہ تفتیشی کا فون اب بند ہے رابطہ نہیں ہو رہا۔ ہم ابھی عدالتی حکم کے مطابق پھر معلوم کر کے بتا دیتے ہیں۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ابھی ریکارڈ پیش ہو بھی جائے تومیں دلائل نہیں دے سکتا۔ میں نے بھی ریکارڈ دیکھنا ہے میری بھی ابھی تیاری نہیں ہے۔ پیر کیلئے کیس رکھ لیں ہم پیش ہو جائیں گے۔

وکیل شہباز گل نے کہا کہ بہت زیادتی کی بات ہے کہ پولیس مسلسل تاخیر کر رہی ہے۔

جج طاہرمحمود سپرا نے ریمارکس دیے کہ پولیس کو پھرآخری موقع دے دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر