Advertisement
Advertisement
Advertisement

کےالیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

کےالیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کا عسکری ونگ کے الیکٹرک کی ریکوری کرتا تھا، کےالیکٹرک کے خلاف 10سال سے کیسز زیر سماعت ہیں، ہماری درخواست پر سماعتیں نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہعارف نقوی پر ن لیگ کا اعلامیہ سامنے کیوں نہیں آرہا؟ نوازشریف، حمزہ شہباز نے عارف نقوی پر بیان کیوں نہیں دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ایم کیوایم نے مشرف کے ساتھ ملکر کے الیکٹرک کو بیچا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک  نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائرکی ہے جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

Advertisement

کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی، کے الیکٹرک  نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی  مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

نیپرا کو بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے، کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا

نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں آج سماعت کرے گا، درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے عوام کو 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر