Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ اب چاک ہوچکا ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا ہے اور عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لئے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر