
بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع
عدالت نے یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنےکے معاملے میں ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے سی ٹی ڈی پولیس سندھ ریولوشن آرمی کے کارندے شیراز احمد کو عدالت میں پیش کردیا۔
ملزم کو جدید قسم کے ریموٹ کنٹرول مارٹن گولہ اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ دنوں حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کمپنی میڈ ریموٹ کنٹرول بم ساختہ مارٹر گولہ برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چودہ اگست کو یوم آزادی کے موقع پرشہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھی بھی اس میں ملوث ہیں۔
پولیس حکام نے عدالت کو مذید بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھی صدر بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے براہ راست فنڈنگ کی جارہی ہے۔
عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پراگریس رپورٹ طلب کر لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News