بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ فلموں کی کامیابی کے حوالے سے باکس آفس ہی واحد پیمانہ ہے۔
اداکار عامر خان سے سوال کیا گیا کہ باکس آفس کے اعداد و شمار کو وہ اہم سمجھتے ہیں، تو انہوں نے اس کا اثبات میں جواب دیا اور کہا کہ فلم کی کامیابی کا واحد پیمانہ باکس آفس ہی ہے۔
اداکار عامر خان نے کہا کہ باکس آفس ہی یہ حساب لگاتا ہے کہ کتنے لوگوں نے فلم کو دیکھا۔
عامر خان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ لال سنگھ چڈھا اور پی کے میں یکسانیت ہے اور ان کی زیادہ تر فلموں میں وہ ایک ہی انداز کی اداکاری کرتے ہیں۔
تاہم عامر خان کو یہ بات اس لیے کہنا پڑی ہے کہ ان کی فلم لال سنگھ چڈھا پر فلم بین تنقید کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بہت جلد مسٹر پرفیکشنسٹ کو ان کی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں پرفارم کرتا ہوا دیکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
