Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوپو رینو 8 زیڈ جلد لانچ کئے جانے کا امکان، تفصیلات لیک

Now Reading:

اوپو رینو 8 زیڈ جلد لانچ کئے جانے کا امکان، تفصیلات لیک

سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے اورموبائل کی انقلابی ایجاد نے رابطوں کو سہل بنادیا ہے، لیکن موبائل اب محض رابطے کے لئے ہی نہیں بلکہ یہ ایک ایسی ڈیوائس بن چکا ہے جو روزمرہ کے معمولات زندگی کی  انجام دہی میں آپ کومدد بھی فراہم کرتا ہے۔

یوں تو دنیا بھر میں بہت سی معروف موبائل کمپنیاں ہیں لیکن ان میں چند ہی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ان ہی میں اوپو بھی شامل ہے۔

اوپو نے ہمیشہ ہی صارفین کے لئے ایسے اسمارٹ فون متعارف کرائیں ہیں جو کم قیمت ہونے کے ساتھ بہترین فیچر سے لیس ہوتے ہیں یہی جہ ہے کہ اس فون صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اوپو اپنا نیا اسمارٹ فون رینو8 زیڈ جلد لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اس بات کا انکشاف متعدد رپورٹس میں کیا گیا ہے اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے اس فون نے کئی معیارات کے ٹیسٹ پاس کر کے سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے جبکہ اس فون کی پروٹوٹائپ کی چند تصاویر بھی لیک ہوئی ہیں اور ٹیپسٹرایون بلاس نے اس کا غیر مصدقہ پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لیک ہونے والے پوسٹر کے مطابق یہ فون رینو 7 زیڈ سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ کیو نکہ اس کے بیک پر بھی رینو 7 زیڈ کی طرح تین کیمروں کا سیٹ اپ ایل ای ڈی فلیش دیئے گئے ہیں۔ جس میں دوبڑے سائز کے کیمروں اطراف آر جی بی لائٹ دی گئی ہے اے آئی پورٹریٹ کیمرا بھی موجود ہے۔

رینو8 زیڈ کے کنارے ہموار ہیں جس کےسائڈ میں سم کارڈ اور والیوم بٹن دیئے گئے ہیں اوپر کی جانب مائیکروفون جیک موجود ہے۔ جبکہ نیچے کی جانب 3.5 ملی میٹر آڈیوجیک، یو ایس بی سی پورٹ ایک مائکرو فون اور اسپیکر ہے۔

Advertisement

رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس اسنیپ ڈریگن 695 چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ 12 سے لیس ہوگی۔

رینو8 زیڈ تین مختلف جی بی ریم یعنی 6 جی بی پلس 128 جی بی اسٹوریج، 8 جی بی ریم پلس 128 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم پلس 256 اسٹوریج کے ساتھ لانچ کئے جانے کا امکان ہے۔ جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو اس میں دیرپا 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری 33 واٹ کے تیز ترین چارجنگ سپورٹ کے دی جائے گی۔

رینو8 زیڈ پوسٹر میں دکھائے جانے والے رنگوں کے علاوہ بلیک اور بلیو میں پیش کیا جائے گا۔

اوپو کی اس ڈیوائس کے ڈسپلے اور قیمت کے بارے میں ابھی تک کو ئی واضح تفصیلات جاری نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر