Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور

Now Reading:

اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور
اسد عمر

اسد عمر کا بیان

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 7 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

دفعہ 144 اورایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔

اسد عمرنے درخواست ضمانت وکیل سردارمصروف خان کے ذریعے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ استدعا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ضمانت منظور کی جائے۔

اسد عمرکی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ خدشہ ہے کہ سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔ جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا۔

Advertisement

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس کی جانب سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کیا تھا۔

ذرائع رجسٹرارآفس کے مطابق ہائی کورٹ سے پہلے سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فورم موجود ہے۔

اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر