Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب متاثرین کی آبادکاری حکومتی توجہ کے بغیر ممکن نہیں،حافظ سعد رضوی

Now Reading:

سیلاب متاثرین کی آبادکاری حکومتی توجہ کے بغیر ممکن نہیں،حافظ سعد رضوی
حافظ سعد رضوی

حافظ سعد رضوی نےکہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری حکومتی توجہ کے بغیر ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے ملک میں سیلابی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی ایوانوں کے سوا ہر طرف آہو پکار ہے، سیلاب سے متاثرہ لاکھوں لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف قومی سانحات اور معاملات پر ایک پیج پر متفق ہوں، حکمران اگرکسی کا غم کم نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنے چہروں کوہی دُکھی بنا لیں۔

امیر تحریک لبیک پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست اور کرسی کی لڑائی کیلئے بہت وقت پڑا ہے۔

حافظ سعد حسین رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری حکومتی توجہ کے بغیر ممکن نہیں، مشکل وقت میں بھی سیاست دان حصولِ اقتدار کے لیے قوم کو تقسیم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تکلیف کی گھڑی میں حکمرانوں کے رویوں میں سرد مہری کا رہنا نہ صرف سنگین المیہ بلکہ قومی و اخلاقی جرم بھی ہے۔

  سعد حسین رضوی نے یہ بھی کہا کہ جذبہ خدمت اور انسانی جانوں کے بچاؤ کے لیے ٹی ایل پی کے رضا کاروں نے جس مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تقلید ہے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے لیے مفاد پرستی والی سفاک سیاست کیخلاف عوامی نفرت کے طوفان کو روکنا مشکل ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر