
اٹک؛ کامرہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں مبینہ پولیس مقابلے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ لکشمی چوک میں سابق کانسٹیبل کامران کا منشیات فروش سے جھگڑا ہوا، کامران نے فائرنگ کر کے پطرس کو زخمی کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگا تو ڈولفن اہلکاروں نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں کامران ہلاک ہوگیا جبکہ غضنفر زخمی ہوگیا، ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا 27 سالہ ڈسمس کانسٹیبل کامران تھا۔
ورثاء کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کامران کے بہنوئی غضنفر کو منشیات بیچتا تھا،کامران کے منع کرنے پر جھگڑا ہوا۔
بیوہ کا کہنا تھا کہ اس کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے یتیم ہوگیا۔
حکام کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈسمس کانسٹیبل کامران شاہدرہ کا رہائشی تھا اور کچھ عرصہ پہلے تھانہ راوی روڈ سے معطل ہوا تھاکامران کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News