Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
موسم گرم اور مرطوب

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا جبکہ کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی  بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہےگا جبکہ رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہنے کے علاوہ  خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور،سا ہیوال، اوکا ڑہ، سیالکوٹ، نارووال اورمنڈی بہاؤالدین میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ خضدار،بو لان، کو ہلو، قلات، لسبیلہ، زیارت،بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہو سکتی ہے۔

Advertisement

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ  دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ،بنوں ،مالا کنڈ، خیبراورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔محکمہ موسمیات

گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر