Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کی بیواؤں کی پینشن میں اضافے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کی بیواؤں کی پینشن میں اضافے کا اعلان

پنجاب پولیس کے یوم شہداء کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے پولیس شہداء کی بیواؤں کی پینشن میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنی قیمتیں جانیں دے کر صوبے کا تحفظ کیا۔

چوہدری پرویزالہیٰ نے پنجاب پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارے ہیروہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جانی چاہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو شہداء کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت دی ہے اور شہداء کی بیواؤں کی پینشن میں اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال سب کا فرض بنتا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  ملک کی داخلی سلامتی  کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پولیس نے دہشت گردی  کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بےشمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور  اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ قوم اپنے ان محسنوں کی لازوال  قربانیوں کو  ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر