راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں تعنیاتی کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں راجہ ریاض کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی اکثریت موجود ہے۔ راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی غیر قانونی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے یہ مؤقف بھی پیش کیا کہ راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانا اسمبلی رولز کی خلاف ورزی ہے۔ راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مقصد من پسند تقرریاں کرنا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو ہٹانے کا حکم دے۔
دوسری جانب لاہورہائی کورٹ میں لیگی رہنما و سنیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اوراٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرکے معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ سینٹراسحاق ڈار ایک کیس میں اشتہاری اور بیرون ملک مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
