
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہر نے اپنے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں کرینہ کپور اور عامر خان کی قسط کا پرومو شئیر کردیا۔
بالی ووڈ ہدایت کار اور پریزینٹر کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ دلچسپ پرومو شئیر کیا ہے، جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔
A duo you Khan-not miss!😉
On the Koffee couch this episode, are two epic Khans and it cannot get more savage than this!#HotstarSpecials #KoffeeWithKaranS7 episode 5 streams this Thursday at 12am only on Disney+ Hotstar. pic.twitter.com/Eq6dKRh0AbAdvertisement— Karan Johar (@karanjohar) August 2, 2022
کافی وِدِ کرن 7 کے اس پرومو میں بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ بیبو کرینہ کپور اور مسٹر پرفیکٹ سپر اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن کے لیے جلوہ گر ہوئے ہیں۔
کافی وِدِ کرن 7 کی پہلی قسط میں بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنویر سنگھ مدعو ہوئے تھے۔
واضح رہےکہ ’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک سمیت وہاں خوب پسند کیا جاتا ہے، جہاں بھارتی فلم انڈسٹری کے مداح موجود ہیں۔
’کافی ود کرن‘ شو کا چھٹا اور آخری سیزن 2018 میں نشر کیا گیا تھا، جس کی آخری چند قسطیں 2019 میں بھی ریلیز ہوئی تھی۔
اس شو میں ریپڈ فائر سمیت متعدد سیگمنٹ ہوتے ہیں، جن میں نامور شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور اپنے تنازعات سے متعقل کھل کر باتیں کرتے دکھائی دیتے تھے۔
’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
’کافی ود کرن‘ کا دوسرا سیزن 2007 میں ریلیز ہوا تھا، چوتھا 2009 اور پانچواں 2012 میں نشر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News