Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ؛ سرجانی ٹاؤن میں قتل کیس کے ملزم کی ضمانت کی منظور

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ؛ سرجانی ٹاؤن میں قتل کیس کے ملزم کی ضمانت کی منظور
سندھ ہائیکورٹ

پولیس اہلکارکاقتل؛ ملک سے فرار ملزم کے والدکی فریق بننے کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں قتل کیس کے ملزم کی ضمانت کی منظورکرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سرجانی ٹاؤن میں قتل کیس میں ملزم کی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

ملزم مبشر احمد کی دو لاکھ کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے تیاری نہ ہونے پرمحکمہ پراسیکیویشن پر اظہار برہمی کیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بغیر فائل پڑھے عدالت آجاتے ہیں۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ یہاں کھڑے ہیں مگر کیس کا کچھ پتہ نہیں آپ کو۔  کچھ تو بتائیں کیس کے حوالے سے۔

Advertisement

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہوسکتا ہے عدالت ہی آپ کی کچھ معاونت کردیے۔

ملزم کی جانب سے وکیل نے دلائل دیے کہ ملزم پر جھوٹا کیس بنایا گیا۔ شریک ملزم کی ضمانت بھی ہوچکی۔

وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم پر سرجانی ٹاؤن میں راشن کی تقسیم کے دوران جھگڑے کا الزام تھا۔ دوران لڑائی جاوید نامی شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق مفرورملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

مفرورملزمان احمد شورو، سلیم سالار، دودو سالار، سومار سالار عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرنے عبوری ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر