
پاکستان نے اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید ترین مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آج اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں ان اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز اقدام سے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، اسرائیلی اقدامات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ایسے واقعات بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی اصولوں اور طریقوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے اقدام کرے
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے۔
عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیاں خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمدکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے دیرپا اور منصفانہ حل کے لیے پاکستان ایک قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتا ہے۔
مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کا دھاوا، سعودی عرب کی شدید مذمت
سعودی عرب نے اتوار کے روز اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولنے کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ کشیدگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ حملہ یروشلم میں مقدس مقامات کے تقدس کی خلاف ورزی ہے، جس سے غزہ میں اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ہوا دینے اور تشدد کو طول دینے میں مدد ملے گی،
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News