توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں عدالت نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ملازمین کو جاری ایف آئی اے نوٹسزکیس نمٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے وقت احتیاط برتنے کا حکم دیا۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ جن نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کی گئی ان پرعمل درآمد ہوچکا۔ ملازمین کے نوٹسز کا جواب دینے اور شامل تفتیش ہونے کے بعد درخواست غیر مؤثر ہوگئی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نوٹسز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم اور سرکلر کی خلاف ورزی میں جاری کیے گئے۔ ریکارڈ پر ایف آئی اے کا سرکلر سائبر کرائم ونگ کے لیے جاری کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ایف آئی اے آئندہ نوٹسز میں مناسب معلومات فراہم کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
