Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرغزستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سہیل محمود

Now Reading:

پاکستان کرغزستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سہیل محمود
سہیل محمود

سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سکریٹری خارجہ سہیل محمود سے کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ آرٹیک بائیف ایبیک محترووچ کی ملاقات ہوئی ہے۔

 ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا جبکہ سیکرٹری خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل کر رہے ہیں، کرغزستان کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پانچ جہتی ”ویژن وسطی ایشیا“ پر استوار ہیں۔

سہیل محمود نے تعلقات میں مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی سیاسی مشغولیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کرغزستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھولنے میں مدد دے گا۔

Advertisement

 سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا مزید کہنا تھا کہ افغان عبوری حکام اور عالمی برادری کے درمیان عملی تعاون علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں ہے، افغانستان کو درپیش سنگین انسانی اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے افغان عوام کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں، کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ اسلام آباد میں قیام کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں، معززین اور کاروباری برادری کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر