Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل آباد؛ میڈیکل کی طالبہ پرتشدد کا معاملہ، ایف آئی آرمیں نئی دفعات شامل

Now Reading:

فیصل آباد؛ میڈیکل کی طالبہ پرتشدد کا معاملہ، ایف آئی آرمیں نئی دفعات شامل

فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پرتشدد کے معاملے پرپولیس نے ایف آئی آرمیں نئی دفعات شامل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق خدیجہ ٹارچر کیس پولیس حکام کی جانب سے ایف آئی آر میں شامل نئی دفعات میں اغوا،عصمت دری اورچادر، چاردیواری کے تقدس کوپامال کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

سٹی پولیس افسرعمر سعید ملک کے مطابق فیصل آباد میں درندگی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ عوام کوجان و مال کے تحفظ کا احساس دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ بول نیوز نے دو روز قبل ایف آئی آر میں درست دفعات نہ لگانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

بول نیوز کے پروگرام “آج کی تازہ خبر” میں متعلقہ دفعات نہ لگانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب فیصل آباد کے تاجرملزم دانش کی طرف میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کے معاملے پرمتاثرہ طالبہ خدیجہ نے اپنے کیس میں نامور وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

زین علی قریشی ایڈووکیٹ فیصل آباد کی عدالتوں میں متاثرہ لڑکی خدیجہ غفور کی وکالت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست

فیصل آباد میں لڑکی پرتشدد کے معاملے پرعدالت نے شیخ دانش کی بیٹی انا سےاسلام آباد میں رہاش کا ثبوت مانگ لیا۔

گذٓشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل آباد کے بزنس مین شیخ دانش کی بیٹی انا علی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

قائم قام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی تو کم عمر لگتی ہے یہ سارا مسئلہ کیا ہے؟ آپ لڑکی کو صرف حفاظتی ضمانت کیلیے اسلام آباد لائے ہیں۔ آپ یہ زیادتی کر رہے ہیں۔

Advertisement

کیس کی تفصیلات

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر