
پاکستان تحریک انصاف کا ممنوعہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس آج ہوا تھا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ کا جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمیشن سیکریٹری اور چاروں صوبائی ممبران الیکشن کمیشن میں موجود ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا تین رکنی بینچ آج محفوظ فیصلہ سنائے گا جب کہ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت تین رکنی بینچ سنائے گا۔
الیکشن کمیشن عمارت کے باہر سیکورٹی کے تین سرکل تعینات ہیں جبکہ پہلے سرکل میں پولیس دوسرے میں رینجرز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے اور تیسرے سرکل میں ایف سی کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News