Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ کیس؛ 7 ستمبر کو شہبازشریف اورحمزہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

Now Reading:

منی لانڈرنگ کیس؛ 7 ستمبر کو شہبازشریف اورحمزہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم
حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

منی لانڈرنگ کیس میں 7 ستمبر کو شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہوراسپیشل سینٹرل عدالت نے شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 7 ستمبر کو شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت نے سلمان شہبازکی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر اشتہاری ملزم سلمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی قرقی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

عدالت نے مقصود چپڑاسی کی وفات کے سبب اس کے خلاف کیس کارروائی ختم کر دی، مقصود چپڑاسی کی وفات کا مصدقہ سرٹیفکیٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

Advertisement

عدالت نے سلمان شہباز کی چنیوٹ میں 200 کنال زرعی اراضی اورسلمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں شئیرز اور 29 بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا بھی  حکم دیا۔

عدالت نے اشتہاری ملزم طاہر نقوی کے ایک کمپنی میں 5000 شئیرز بھی قرق کرنے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں سلمان شہباز اور طاہر نقوی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کیا جس کے بعدعدالت نے تفتیشی افسر کو جاری کیا گیا اظہار وجوہ کا نوٹس آئندہ احتیاط کرنے کے انتباہ پر ختم کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ تفتیشی افسرعلالت کی وجہ سے تاخیر سے عدالت میں پہنچا تھا۔  عدالت نے تفتیشی افسر کی غیر مشروط معافی اور آئندہ احتیاط کی یقین دہانی پر شوکاز نوٹس ختم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر