بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی دل کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرائم اسٹوری پر مبنی 1998 کی ہٹ فلم ستیا میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جے ڈی چکراورتی نے اعتراف کیا کہ فلم کی ریلیز سے ایک روز قبل انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا فون موصول ہوا تھا۔
اداکار شاہ رخ خان نے فون کال پر اداکار جے ڈی چکراورتی سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئاے کہا کہ اگر فلم ناکام ہوجائے تو اپنی جگہ مجھے اس فلم میں ڈال دینا میں فلم کا ون ٹو کا فور کردوں گا۔
اداکار جے ڈی چکراورتی کے مطابق شاہ رخ جو مذاق کر رہے تھے، دراصل وہ اس فلم کے حوالے سے مجھے کمپلیمنٹ پیش کر رہے تھے جبکہ میری اور اس فلم کی تعریف کر رہے تھے۔
اس فلم کے ہدایت کار رام گوپال ورما، جبکہ اس کے لکھاری سورابھ شکلا اور انوراگ کیشپ ہیں۔
فلم میں جے ڈی چکراورتی کے علاوہ ارمیلا متوندکر، منوج باجپائی، سورابھ شکلا، ادیتیا شری واستوو اور پاریش راول اداکاری کے جوہر دکھائے۔
جے ڈی چکراورتی نے بتایا کہ فون پر پہلے تو شاہ رخ خان نے اپنا نام نہیں بتایا اور سلام کرتے ہوئے گفتگو شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اصرار کیا تو انہوں نے اپنا نام بتایا جس پر میں چونکا، پھر شاہ رخ نے کہا اگر ستیا ناکام ہوئی تو اس میں جو چکراورتی ہیں انہیں نکال کر فلم میں شاہ رخ خان کو ڈال دو۔
واضح رہے کہ کہ شاہ رخ نے مزید کہا کہ 3 جولائی 1998 کو ریلیز ہونے والی فلم ستیا میں تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اور یہ بہت اچھی فلم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
