Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی این ایس تیمور کا چین سے پاکستان واپسی کے دوران ملائیشیا کا دورہ

Now Reading:

پی این ایس تیمور کا چین سے پاکستان واپسی کے دوران ملائیشیا کا دورہ
پاکستان بحریہ میں نئے شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے چین سے پاکستان واپسی کے دوران ملائیشیا کی بندرگاہ لاموٹ کا دورہ کیا۔

پاکستان بحریہ میں نئے شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے چین سے پاکستان واپسی کے دوران ملائیشیا کی بندرگاہ لاموٹ کا دورہ کیا۔

بندرگاہ آمد پر کوالالمپور میں پاکستان کے دفاعی اتاشی کموڈور ناصر محمود اور رائل ملائیشین نیوی کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا استقبال کیا، اس موقع پر ملائیشیا کے ملٹری بینڈ نے استقبالیہ دُھنیں بجائی۔

پی این ایس تیمور کا دورہ ہاربر اور سمندری دو مراحل پر مشتمل تھا۔ہاربر مرحلے میں عسکری قیادت کی پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوئی جبکہ سمندری مرحلے میں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے بحری مشق MALPAK-IV کا انعقاد کیا گیا۔

بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس تیمور کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن یاسر طاہر نے رائل ملائیشین نیوی کے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر آف کے ڈی سلطان ادریس اول سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ملاقات میں جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے ملائیشیا کے عوام اور بلخصوص ملائیشین بحریہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب رائل ملائیشین نیوی کے افسران اور کوالالمپور میں موجود مختلف سفارتی حکام نے پی این ایس تیمور کا دورہ کیا ، معزز مہمانوں کو بحر ہند میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پاک بحریہ کے افسران نے ملائیشین نیوی کی مختلف ٹریننگ تنصیبات اور جہاز KD JEBAT کا دورہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کے جہاز کے ملائیشیا کے دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے موجودہ قریبی سفارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر