Advertisement
Advertisement
Advertisement

شرمیلا فاروقی کی سزااورنااہلی ختم کرنےکیخلاف نیب اپیل پرمکمل ریکارڈ طلب

Now Reading:

شرمیلا فاروقی کی سزااورنااہلی ختم کرنےکیخلاف نیب اپیل پرمکمل ریکارڈ طلب
شرمیلا فاروقی

عدالت نے شرمیلا فاروقی کی سزا اورنااہلی ختم کرنے کیخلاف نیب اپیل پرمکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شرمیلا فاروقی کی سزا اورنااہلی ختم کرنے کیخلاف نیب اپیل پرسماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے نیب سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ شرمیلا فاروقی کو 2001 میں پانچ سال قید اور 21 سال نااہلی کی سزا ہوئی،  نیب نے 2016 میں الیکشن کمیشن کو شرمیلا فاروقی کے حوالے سے خط لکھا۔

نیب پراسیکیوٹرستاراعوان نے دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن کو بتایا کہ شرمیلا عوامی عہدے کیلئے اہل نہیں۔ شرمیلا فاروقی نے نیب کا خط سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

Advertisement

ستاراعوان نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے خط کے ساتھ شرمیلا فاروقی کی سزا بھی کالعدم قراردی۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ سزا کے خلاف شرمیلا نے اپیل ہی نہیں کی تھی تو ختم کیسے ہوسکتی؟

وکیل شرمیلا فاروقی نے عدالت کو بتایا کہ آمریت کے دوران سزا کیخلاف اپیل کرنا بے سود تھا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ نوازشریف کی طیارہ سازش کیس سزا سپریم کورٹ نے کالعدم قراردی تھی۔  نوازشریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نظرثانی بروقت دائر نہیں کرسکے تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے وطن واپسی پر پابندی کا نوازشریف کا مؤقف تسلیم کیا تھا۔ شرمیلا فاروقی کی سزا عدالت اپنی مرضی سے کیسے کالعدم کرسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہ رعایت ہوسکتی ہے نااہلی کی مدت سزا کے ساتھ شروع ہوجائے۔

سپریم کورٹ نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر