Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوپو واچ تھری سیریز دس اگست کو لانچ کیا جاسکتا ہے

Now Reading:

اوپو واچ تھری سیریز دس اگست کو لانچ کیا جاسکتا ہے

اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں اوپو نے اپنی جگہ بنانے کے لیے لاتعداد جتن کئے ہیں اور اب توقع ہے کہ اس کی اگلی اسمارٹ واچ تھری سیریز کی تمام مصنوعات بھی دس اگست 22 کو پیش کی جائیں گی۔

اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ عین اسی روز سام سنگ بھی اپنی جدت بھری تمام مصنوعات پیش کررہا ہے جس میں بطورِ خاص فولڈ ہونے والے گیلکسی زیڈ فلپ فون بھی شامل ہیں۔ اگرچہ اوپو نے اپنی پریس ریلیز میں صرف ماہِ اگست کا لفظ استعمال کیا ہے تاہم ’ڈجیٹل چیٹ اسٹیشن‘ نامی مخبر ویب سائٹ کا اندازہ ہے کہ عین ممکن ہے کہ اوپو واچ سیریز دس اگست کو منظرِ عام پرلائی جائیں گی بلکہ فروخت شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ صحت اور فٹنس کی وجہ سے اسمارٹ فون کے ساتھ اسمارٹ واچ بھی دنیا بھر میں اپنی اچھی مارکیٹ رکھتی ہے اور شاید ہی کوئی چھوٹی بڑی کمپنی ایسی ہو جس نے اسمارٹ واچ پر طبع آزمائی نہ کی ہو۔

توقع ہے کہ اوپو واچ کے تین ماڈل پیش کئے جائیں گے۔ ان میں سے کم سے کم ایک ماڈل میں اسنیپ ڈریگن ڈبلیو فائیو جنریشن ون ایس او سی موجود ہے۔ کیونکہ اس سے قبل اوپو اس چپ سیٹ کے استعمال کا بار بار اشارہ کرچکا ہے۔ اس ضمن میں بعض تصاویر بھی زیرِ گردش ہیں لیکن ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ واقعی اوپو کا ڈیزائن ہیں؟

دیگر تفصیلات کے مطابق اس میں ایل پی ٹی او ڈسپلے ، اپالو فور ڈویل چپ، ای سی جی مشین، اور دیگر فنکشن شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر