Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ، ڈی ایس سمیت 5 پولیس افسران کے وارنٹ جاری

Now Reading:

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ، ڈی ایس سمیت 5 پولیس افسران کے وارنٹ جاری
کراچی/ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی

بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع

کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین، ڈی ایس یوسف جمال سمیت 5 پولیس افسران کے وارنٹ جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی عباس مہدی کی عدالت میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن الطاف حسین و دیگر پولیس افسران کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین، ڈی ایس یوسف جمال سمیت 5 پولیس افسران کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں.

عدالت نے ایس ایس پی الطاف حسین سمیت تمام پولیس افسران کو 30، 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے کی کاپی ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کرنے کے کے حکم میں عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

Advertisement

عدالت نے درخواست گزار کو گواہان کی فہرست جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

درخواست گزار اظہر اقبال نے عدالت کو بتایا کہ گھرپرفائرنگ کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرایا تھا۔ پولیس نے گواہان کی نشاندہی پر دو ملزمان معصوم اور فیاض کو گرفتار کیا تھا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ ڈی ایس پی یوسف جمال نے تھانے جاکر ایس ایس پی کے کہنے پر دونوں ملزمان کو رہا کروا دیا۔ دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔ ایس ایس پی میرا کیس خراب کررہے ہیں۔ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر