
سیلاب متاثرین کیلئے قائم فنڈ کے معاملے میں اسسٹنٹ سیشن جج غربی نے سیکریٹری فنانس کوخط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا سیلاب متاثرین کے لئے قائم فنڈ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں شامل کرنے کے معاملے میں اسسٹنٹ سیشن جج غربی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے خلاف سیکریٹری فنانس کو خط لکھا۔
اسسٹنٹ سیشن جج غربی نے خط میں لکھا کہ سرکاری ملازمین کی زمینیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ جون کے ماہ میں پہلے ہی تنخواہوں میں کٹوتی کر چکا ہے۔
خط میں سیکریٹری فنانس سندھ کو کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کا دارومدار تنخواہ اور فصلوں پر ہوتا ہے۔ سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ تک 2 دن کی تنخواہیں سیلاب فنڈ میں شامل کی ہیں۔ گریڈ سترہ سے بائیس تک پانچ دن کی تنخواہیں سیلاب فنڈ میں شامل کی ہیں۔
اسسٹنٹ سیشن جج غربی نے خط میں کہا کہ ملازمین کی مرضی کے بغیر کٹوتی غیر آئینی اقدام ہے۔ محکمہ فنانس تنخواہوں سے کٹوتی روکے اور رقم ملازمین کو واپس کی جائے۔ اگر تنخواہوں سے کٹوتی نہیں واپس ہوئی تو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News