Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنا کردار مزید فعال بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنا کردار مزید فعال بنانے کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنا کردار مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چین کی ایس سی او سربراہی میں اپنے علاقائی کردار کو مضبوط بنانے گا، ایس سی او کے فورم پر بھارت کی پیش قدمی کو چین کے ساتھ مل کر روکا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ بھر پور شرکت کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہائی اجلاس آئندہ ماہ 15-16 ستمبر کو سمرقند، ازبکستان میں منعقد ہوگا، سربراہی اجلاس میں پاک بھارت وزرائے اعظم، ایرانی صدر سمیت چین اور روس کی اعلی قیادت شرکت کرے گی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس تجارت کی ترقی کے لیے رکاوٹوں کو ختم کرنے، تکنیکی ضوابط کو بہتر بنانے ، کسٹم کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل بنانے کی تجاویز بھی زیر غور لائی جائیں گی جب کہ دسمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کاروباری شخصیات کا ایک اہم وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان رواں برس دسمبر میں ایس سی او بزنس کونسل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، ایس سی او تاجر اور کاروباری حضرات پر مبنی وفد اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گا، پاکستان دسمبر میں ایک ورچول کانفرنس کا بھی انعقاد کرے گا۔

Advertisement

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس “علاقائی خوشحالی کے لئے ٹرانسپورٹ کنکٹویٹی” کے عنوان سے منعقد کی جاے گی، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے شریک ممالک کے ساتھ ٹرانس شپمنٹ، وئیر ہاؤسنگ، ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ رواں برس پاکستان ایس سی او ممالک کی ڈیجیٹل  اکانومی کے حوالے سے کانفرنس کی میزبانی کرے گا، کانفرنس میں ڈیجیٹل اکانومی کے زریعہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے حکمت عملی واضح کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر