Advertisement
Advertisement
Advertisement

فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

ای سی پی کی جانب سے جاری کیے جانے والے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی جبکہ پارٹی نے 8 اکاؤنٹس کو اون کیا اور 13 اکاؤنٹس پوشیدہ رکھے۔

فیصلے میں ای سی پی نے پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیوں ضبط نہ کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، پی ٹی آئی نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی۔

Advertisement

پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ، دانستہ طور پر متحدہ عرب امارات کی کمپنی برسٹل انجینئرنگ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ہے۔

اسکے علاوہ پارٹی نے سوئیزرلینڈ کی ای پلینٹ ٹرسٹیز کمپنی، برطانیہ کی ایس ایس مارکیٹنگ کمپنی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

ای سی پی کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کی یو ایس اے ایل ایل سی سے حاصل کردہ فنڈنگ بھی ممنوعہ ثابت ہوگئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس پر تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی بھجوانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر