لینووو نے ایک نیا ٹیبلٹ پیش کیا ہے جس کی پشت شیشے پر مشتمل ہے اور رنگ تبدیل کرسکتی ہے۔
سب سے پہلے چین میں لانچ ہونے والے اس ٹیبلٹ کی وسعت 8 انچ ہے اور قیمت کم و بیش 489 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس ٹیبلٹ کو وائے 700 کا نام دیا گیا ہے۔ اسے مزید اہمیت دینے کے لیے
الٹی میٹ ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی نے نہیں بتایا کہ اسے دنیا بھر میں کب اور کس تاریخ کو لانچ کیا جائے گا۔

اس کا سادہ ماڈل اس سال چین میں فروری میں پیش کیا گیا تھا جو گیمنگ کی وجہ سے بہت مقبول ہوا اورگیمرز نے اسے بہت پسند کیا۔ تاہم دونوں ہی اینڈروئڈ ورژن ہیں اور او ایس پر ہی چلتے ہیں۔

ایل سی ڈی پر مشتمل اس کے پینل کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔ ٹیبلٹ سفید اور خوبصورت ہلکے نیلے میں دستیاب ہے۔
اگر آپ کچھ رقم مزید جمع کرکے 549 ڈالر والا ایڈیشن خریدتے ہیں تو اس کا پچھلا کور لوگوں کو حیران کرسکتا ہے۔ گیم کھیلتے ہوئے اس کا شیشے کا بیک اسکرین تیزی سے رنگ بدلتا ہے۔ یہ رنگ سرخ
نیلے اور سبز رنگوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔
ان سب کے باوجود لینووو نے اب تک اس کی عالمی رسائی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
