
جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے 12 لیگی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہورمیں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کے لیے رجوع کیا گیا۔
تھانہ قلعہ گجرسنگھ کے تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ ڈی ایس پی سارجنٹ ایٹ آرمر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تتیمہ بیان میں رانا مشہود، عطاء اللہ تارڑ، اویس لغاری، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ لیگی رہنماؤں کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔
تفتیشی افسرکی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ مقدمہ کی تفتیش مکمل کرنے کیلئے عطا تارڑ سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر حیات نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے لیگی رہنماؤں عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس نے ن لیگ کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
دوسری جانب عطاللہ تارڑ نے سماجی ویب سائٹ پرٹوئیٹ میں کہا کہ وارنٹ گرفتاری میں، مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کرنا چودھری پرویزالٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ساری عمراِن پر کیے۔
Advertisementوارنٹ گرفتاری میں، مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کرنا چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ساری عمر ان پر کئے۔
سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پورےخاندان کا نام بھی ڈال دو، انشاءاللہ جھکنے والے نہیں۔ مقدمہ مضحکہ خیز ہے pic.twitter.com/zUGx8rmDGR— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) August 19, 2022
انھوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پورےخاندان کا نام بھی ڈال دو، انشاءاللہ جھکنے والے نہیں۔ مقدمہ مضحکہ خیز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News