
فون اور ٹیبلٹ کے دنیا کے اہم کھلاڑی شیاؤمی نے ہوم پراڈکٹ ٹیکنالوجی میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک مائی جو ہیڈ بینڈ کا اعلان کیا ہے جس سے گھریلو اشیا کو کںٹرول کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔
لیکن ٹھہریے کہ اس برقی دماغی پٹی کی بدولت آپ دماغی قوت سے اشیا قابو کرسکتے ہیں۔ یہ ہیڈ بینڈ دماغی لہروں کو پڑھے گا اور سوچے جانے والے الفاظ کو احکامات میں ڈھالے گا۔
تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق شیاؤمی کی یہ پراڈکٹ اب تک کئی ایوارڈ جیت چکی ہے۔ شیاؤمی نے بتایا کہ اس سے نہ صرف اسمارٹ ہوم کی اشیا، روشنیاں اور دیگر اشیا کنٹرول کرسکیں گے بلکہ یہ نظام آپ کی دماغی صلاحیت کا جائزہ بھی لیتا رہے گا اور کئی مریضوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق جو شخص اس پٹی کو سر پر پہنے گا اس کے دماغ کے تین مقامات سے سگنل پڑھے جائیں گے اور ان میں چھپی ہدایات کو عملی جامہ پہنائے گا۔
تاہم اب تک اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری اور دیگرتفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News