 
                                                      بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل اشتہاری قرار
عدالت نے شہبازگِل کیس میں پولیس کوکل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے الزام سے متعلق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں ملزم شہبازگل کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سماعت ایڈیشنل سیشن طاہرعباس سپرا نے کی۔
دوران سماعت ملزم شہباز گل کی جانب سے فیصل چوھدری اور سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔
جج نے استفسارکیا کہ تفتیشی آفیسر کدھرہے، ریکارڈ کہاں ہے، کیا تفتیشی کو نوٹس نہیں ملا؟
پولیس افسرنے عدالت کو بتایا کہ نوٹس شام کو ملا تھا اور تفتیشی صبح کے وقت کراچی نکل گیا تھا۔ تفتیشی آفیسر نے دوسرے ملزم کی گرفتاری کرنی ہے اور ریکارڈ کراچی ساتھ لے کر گیا ہے۔
جج نے حکم دیا کہ دس بجے تک کا وقت دیتا ہوں ریکارڈ یا تفتیشی پیش ہوں جس پرپولیس افسر نے جواب دیا کہ وہ کراچی سے اتنی جلدی نہیں آسکتے۔
جج طاہرعباس سپرا نے ہدایت کی کہ میں نے تو نہیں کہا تھا تفتیشی کراچی جائے، فون کریں ان کو بلائیں۔ نہیں آتے تو ایس ایچ او کو بلائیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگرریکارڈ نہیں آتا تو ایس ایس پی اور آئی جی اسلام آباد کو بلائیں گے۔
سیشن عدالت نے کیس کی سماعت میں ساڑھے 10 بجے تک کا وقفہ کیا۔
وقفے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی تووکیل شہباز گل نے کہا کہ اگرآج ریکارڈ نہیں آیا تو کل صبح تک رکھ لیں۔
جج نے پولیس آفیسرسے استفسارکیا کہ اگرآپ کی کوئی ریزرویشن ہے توبتا دیں۔
پولیس افسرنےعدالت سے استدعا کی کہ کل شام کو واپس پہنچے گا آپ پیر تک سماعت ملتوی کردیں۔
جج نے ملزم کے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تفتیشی افسر کے لیے ٹکٹ کا ارینج کردیں۔
شہباز گل کے وکلا نے کہا کہ ہم تفتیشی افسرکو ائیرلائن کا ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔
جج نے پولیس سے استفسارکیا کہ آپ کو کتنے دن چاہییں؟ جس پر پولیس افسرنے جواب دیا کہ کل کا دن دے دیں پیر کو ریکارڈ پیش کردیں گے۔
ایڈیشنل سیشن طاہرعباس سپرا نے پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کل ریکارڈ پیش نہ کیا تو آپ کے افسران کے لیے مسئلہ بن جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 