پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان کسی تعریف کی محتاج نہیں۔
ریما خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اوقات اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی تربیت کے لیے انہیں اہم نصیحت کی۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ’برائے کرام، بات کرنے سے قبل اپنی زبان کو دماغ سے جوڑیں اور پھر بات کریں‘۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں ریما نے کہاکہ ’آج ایک اچھی بات پڑھی اور سوچا آپ سے بھی شیئر کروں، گفتگو کے لیے انسان منہ تو اپنا کھولتا ہے لیکن تربیت ان کے بڑوں کی بولتی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ اچھی بات بولیں‘۔
اداکارہ نے ویڈیو دو روز قبل پوسٹ کی اور اب تک ہزاروں صارفین اسے دیکھ چکے ہیں، اداکارہ کے مداح اچھی نصیحت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
