Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے نامور یوٹیوبر معاذ صفدر کی ’ماہانہ آمدنی‘ آپ کو حیران کر دےگی

Now Reading:

پاکستان کے نامور یوٹیوبر معاذ صفدر کی ’ماہانہ آمدنی‘ آپ کو حیران کر دےگی

پاکستانی یوٹیوبر، وی لاگراور نامور ٹک ٹاکرمعاذ صفدر کی آمدن کتنی ہے اور اب تک وہ کون کون سے اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یوٹیوبراور وی لاگرمعاذ صفدر مسلسل ایک سال وی لاگز بنا کر وی لاگنگ کی دنیا میں نیا ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔

معاذ صفدر صرف  22 سال کی عمر میں  کروڑ پتی بن گئے ہیں، ان کے 2.3 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں اور ان کی تمام ویڈیوز کو باقاعدگی سے لاکھوں افراد دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے ماہانہ آمدنی کے بارے میں پوچھا تو معاذ صفدر نے جواب دیا کہ میری آمدنی پاکستان میں دو آلٹو کاروں کی قیمت کے برابر ہوگی، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں ماہانہ دو آلٹو کاروں کے برابر کماتا ہوں۔

Advertisement

یہ جان لیں کہ ایک آلٹو کی قیمت اب 18  سے 22 لاکھ تک ہے، ماڈلز کے مطابق قیمتیں بدل جاتی ہیں۔

معاذ صفدر نے مزید کہا کہ صرف میری آمدنی کے بارے میں نہ پوچھیں بلکہ اس کے پیچھے کی جانے والی کوششوں، محنت اور سفر کے بارے میں بھی پوچھیں۔

معاذ کے پرستار واقعی اس کے حیرت انگیز سفر سے متاثر ہوئے اور اس پر مسلسل اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

Advertisement

واضح رہےکہ یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے گزشتہ ایک سال مسلسل ویلاگنگ کر کے ’one year challenge‘ کے نام سے نیا ریکارڈ بنا لیا گیا ہے۔

معاذ صفدر کی جانب سے مسلسل ایک سال تک روزانہ کی بنیاد پر یوٹیوب چینل پر ویلاگز اپلوڈ کر کے 1.9 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ اِن کے یوٹیوب کے چینل پر اس وقت 4437 ویڈیوز موجود ہیں۔

 معاذ صفدر نے 1 سال کا ویلاگنگ چیلنج مکمل کیا اور یہ چیلنج مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر