Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارہ علی خان کس پاکستانی ڈیزائنر کے ساتھ اشتراک کرنے والی ہیں؟

Now Reading:

سارہ علی خان کس پاکستانی ڈیزائنر کے ساتھ اشتراک کرنے والی ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ساتھ اشتراک کرنے والی ہیں؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان کی حال ہی میں محسن نوید رانجھا کے ساتھ لندن میں ہونے والی ملاقات کے دوران لی گئی تصاویر میڈیاکی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصاویر میں محسن نوید رانجھا نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز جبکہ سارہ علی خان سفید رنگ کے ٹینک ٹاپ اور گلابی رنگ کی ٹریک پینٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ محسن نوید رانجھا اپنے ملبوسات کے مشرقی ورثے سے جڑے روایتی ڈیزائن، پیچیدہ کاریگری اور بولڈ کلر پیلیٹ کے لیے مشہور ہیں۔

Advertisement

 محسن نوید رانجھا اپنے منفرد خیالات اور زبردست مہارت کی وجہ سے اب تک انڈسٹری کے بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ شراکت داری کرچکے ہیں، جن میں ماہرہ خان، سونیا حسین، مایا علی، اور عاطف اسلم جیسی مشہور شخصیات کے نام شامل ہیں۔

ان کے کام کو عالمی سطح پر بھی مقبولیت حاصل ہے، کچھ عرصہ قبل معروف برطانوی ٹیلی ویژن میزبان اور فیشن ڈیزائنر ٹین فرانس نے برطانوی فیشن ایوارڈز میں ان کا ڈیزائن کیا ہوا سوٹ پہن کر پاکستان کی نمائندگی کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں مارول اسٹوڈیوز کی مشہور سیریز ’مس مارول‘ کے لیے بھی محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کیے ہوئےملبوسات کا انتخاب کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر