Advertisement
Advertisement
Advertisement

پسند کی شادی کا معاملہ؛ تفتیشی افسرکی میڈیکو لیگل معائنہ کی درخواست مسترد

Now Reading:

پسند کی شادی کا معاملہ؛ تفتیشی افسرکی میڈیکو لیگل معائنہ کی درخواست مسترد

علامتی تصویر

لاہورجا کرپسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے سے متعلق تفتیشی افسر کی میڈیکو لیگل معائنہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سعید رند نے میڈیکولیگل معائنے کی درخواست دائر کی۔

ملزم ظہیر کے وکلا نے میڈیکولیگل معائنے کی مخالفت کی، فیصلے میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے خدشے کا اظہار کیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق  لڑکی کو عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی تحویل میں دیا ہے۔  لڑکی کے معائنے کے لئے عدالتی اجازت ضروری ہے۔

مدعی کے وکیل نے مؤقف پیش  کیا کہ اس طرح کے معاملے میں میڈیکل کے لئے لڑکی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ لڑکی کے نگران کی اجازت میڈیکولیگل معائنے کے لئے کافی ہے۔

Advertisement

مدعی کے وکیل نے مؤقف میں کہا کہ تفتیشی افسر کو میڈیکولیگل معائنے سے روکنا تفتیش میں رکاوٹ ہوگا۔ لڑکی کے والد معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔ پراگریس رپورٹ میں واضح ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ لڑکی کے میڈیکولیگل معائنے کی درخواست بدنیتی پرمبنی ہے۔ لڑکی نے اپنے کسی بیان میں زیادتی کا الزام نہیں لگایا ہے۔ اس مرحلے پرمیڈیکولیگل معائنے سے صرف لڑکی کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ لڑکی نے پولیس اور مجسٹریٹ کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس نے مرضی سے ظہیر سے شادی کی۔ لڑکی اور ظہیر کے درمیان نکاح کا معاہدہ موجود ہے جو فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ عدالت لڑکی کے حقوق کی محافظ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈی این اے نمونے حصول میں تاخیر ہوچکی ہے۔ اس مرحلے پر میڈیکو لیگل معائنہ نا صرف لڑکی کے لئے باعث شرم بلکہ توہین آمیزہوگا۔ لڑکی کے مفاد میں تفتیشی افسر کی درخواست رد کی جاتی ہے۔

دوسری جانب لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میڈیا پر لڑکی کے نام اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ سوشل میڈیا پر بھی لڑکی سے متعلق مواد شائع کرنے پر پابندی ہوگی۔

Advertisement

عدالت نے خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا اور پی ٹی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

ظہیر کے وکیل کی جانب سے لڑکی کے بیان قلم بند کرنے کی درخواست دائرکی گئی جس میں کہا گیا کہ عدالت کے روبرو لڑکی کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر