Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعادہ

Now Reading:

پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعادہ
پاکستان اور چین

چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کردیا

پاکستان اور چین کی جانب سے باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی پارلیمنٹ ہاوُس میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور چین کی جانب سے باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ دونوں ملکوں کا خطے میں امن ، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ‘اسٹریٹجک تعاون شراکت داری’ پاک اور  چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دونوں حقیقی دوست  ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان چین کے قومی مفاد کے بنیادی امور’’ ون چائنا پالیسی ‘‘، تائیوان ، تبت ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پاک -چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، اقتصادی راہدای کے مخالف عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت  پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔

دوسری جانب چین کے سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے ، چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

 نونگ رونگ کا مزید کہنا تھا کہ چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر