
بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی کی ویب سیریز مہارانی کے سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ہما کی ویب سیریز مہارانی کا ٹریلردو منٹ 35 سیکنڈ کا ہے
یادرہے کہ مہارانی سیزن 2 میں بھی صوبہ بہار کی وزیراعلیٰ رانی بھارتی (ہما قریشی) کی واپسی ہوئی ہے۔
تاہم مہارانی کا نیا سیزن 25 اگست سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔
سیزن 2 میں دکھایا جائے گا کہ رانی بھارتی اپنے صوبے میں صاف شفاف انتظامی عہدیداروں کا انتخاب کیسے کریں گی۔
واضح رہے کہ مہارانی کے پہلے سیزن میں دکھایا گیا تھا کہ اپنے خاوند بھیما بھارتی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ بہار کی وزیر اعلیٰ بنی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News