
فوجی عدالتوں میں سویلینزکاٹرائل؛ فل کورٹ بنانے کی درخواست پرفیصلہ کل سنایاجائےگا
نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے ترمیمی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں تحریکِ انصاف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترامیم مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئیں۔ چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیارصدرسے لے کر حکومت کے حوالے کردیا گیا۔
تحریکِ انصاف کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار صدر سے لے کرحکومت کے حوالے کرنے کا مقصد نیب چیئرمین پراثرانداز ہونا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایسے وزرا، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور پبلک آفس ہولڈرزجن کو سزائیں ہو چکیں نیب قانون سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے ذریعے وائٹ کالرکرائمز کو ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا۔
درخواست میں یہ بھی مؤقف پیش کیا گیا کہ نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے بعد جعلی بنک اکاؤنٹس کے ملزمان بری ہو جائیں گے۔ بے نامی دار کی تعریف تبدیل کرکے ان ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا جن کو مقدمات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News