Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ق کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں، چوہدری شجاعت حسین

Now Reading:

مسلم لیگ ق کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں، چوہدری شجاعت حسین

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا مختلف فورم پر میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، مجھ پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس پر سب کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اورمختلف فورمز پر میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، غلط بیانی کر کے کوئی بھی شخص عوام کو اعتماد میں نہیں لے سکتا، ہر بات کا الزام سیاستدانوں کو دیا جاتا ہے، الزامات لگانے والوں کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایک دوسرے کو گالیاں دی جا رہی ہیں، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر آرمی چیف کو لانا ہماری نا اہلی ہے، آرمی چیف کو کیوں مداخلت کرنا پڑی، سیاستدانوں کا قصور ہے جس کی وجہ سے آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں کیسز کئی سالوں سے چل رہے ہیں، 20 سال پرانا کیس ہمارے خلاف چلتا رہا، معیشت کی خرابی کے ذمہ دار صرف سیاستدان ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات لگانے کی کوشش کی گئی، میں اور طارق بشیر چیمہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے گئے، کس جرم کے تحت میرے بیٹوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عمران خان اداروں کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر