خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اپنی توانائی عمران خان کی بجاء سیلاب متاثرین پر خرچ کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قادر پٹیل کی گفتگو پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قادر پٹیل خود جانتے ہیں کہ انہیں کس خدمت پر وزارت سے نوازا گیا ہے، پیپلزپارٹی رہنماؤں کے منہ سے فنڈ کھانے کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔
انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ اور یتیموں کا مال ہڑپنے والے بھی طنز کررہے ہیں جبکہ سندھ کا پیسہ ایان علی پر اڑانے والے سندھ کی تباہی کے ذمیدار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ رلیف فنڈ کے انچارج شرجیل میمن ہیں، ڈی سیز کے ذریعے متاثرین کی امداد بھی وزراء ہڑپ کررہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کا پیسہ سندھ ہاؤس منڈی میں لگاکر اب بیرونی امداد کا رونا رو رہے ہیں، بیرونی امداد پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے قادر پٹیل جیسے وارداتی انتظار میں ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عوام کے لیے شوکت خانم اور نمل جیسے ادارے بنائے ہیں، وفاقی وزیر اپنی توانائی عمران خان کی بجاء سیلاب متاثرین پر خرچ کریں۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ قادر پٹیل اور ان کے صاحبان نے ٹین پرسنٹ کے لقب پائے ہیں، سندھ کے لوگوں کی پیپلزپارٹی سے نفرت ہے کہ آج وزراء اور نمائندے باہر نہیں نکل سکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے ٹھٹھہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہ کاری سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کی ہر مکمن مدد کی جائیگی، مشکل کی اس گھڑی پر ہر فرد کو متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف این جی اوز کی جانب سے متاثرین کیلئے 9کروڑ مالیت کی ادویات دی گئی ہیں، ادویات متاثرین کے علاج معالجے میں کام آئیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے 22 اضلاع کے متاثرین میں پہلے مرحلے میں 26 کروڑ مالیت کی 6 لاکھ سے زائد مچھر دانیاں تقسیم کی جائیگی۔
انکا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے بڑا بھکاری رہا ہے، فنڈز کھانا اور ہر وقت شوکت خانم کے نام پر چندہ مانگنا اس کا وطیرہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں ثابت ہوگیا ہے کہ کینسر کے نام پر جو فنڈ مانگتا رہا ہے جو اپنی سیاست پر لگاتا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے عمران کو ایک سزا یافتہ ملزم قرار دیا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ عمران خان تم فنڈ مت جمع کرو اللہ کے کئی بندے ہیں جو فنڈز جمع کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
