Advertisement
Advertisement
Advertisement

جینیفر کی بین ایفلک سے شادی زیادہ عرصے نہیں چل پائے گی، سابق شوہر

Now Reading:

جینیفر کی بین ایفلک سے شادی زیادہ عرصے نہیں چل پائے گی، سابق شوہر

ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لوپیز کے پہلے شوہر نے اپنی سابقہ اہلیہ کی چوتھی شادی کے حوالےسے اہم انکشاف کردیا۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ جینیفر لوپیز کے سابق شوہر اوجانی نوا نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے جینیفر کی بین ایفلک سے شادی زیادہ عرصے چل پائے گی۔

اوجانی نے کہا کہ میں جینیفر اور بین کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ان کا رشتہ زیادہ عرصے برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے پچھلے مہینے شادی کی ہے۔

ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے اوجانی نوا نے بتایا کہ ہماری شادی کی رات بھی جینیفر لوپیز نے مجھے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

Advertisement

اوجانی نوا نے جینیفر کی شادیوں کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال سے جینیفر سات سے آٹھ شادیاں کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جینیفر کسی ایک شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتیں، وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مستقل ترقی کر رہی ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ ان کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے لیکن وہ اپنی نجی زندگی میں کسی ایک شخص کے ساتھ عمر بھر نہیں رہ سکتیں۔

یاد رہے کہ جینیفر لوپیز کی تین شادیاں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ 1997 سے 1998 تک وہ اوجان نوا کی اہلیہ رہیں، کرس جوڈ سے جینیفر کی شادی 2001 سے 2003 تک چل سکی، بعد ازاں گلوکار مارک انتھونی سے رشتہ 10 سال تک قائم رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر